خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی سیمپلنگ کے نتائج جاری،کون کون سے مشہور برانڈ فیل قرار پائے؟جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے

خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی سیمپلنگ کے نتائج جاری،کون کون سے مشہور برانڈ ...
خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی سیمپلنگ کے نتائج جاری،کون کون سے مشہور برانڈ فیل قرار پائے؟جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سیمپلنگ شیڈول 2019کے مطابق خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی سیمپلنگ کے نتائج جاری کر دیے ہیں،مجموعی طور پر317 کمپنیزکے آئل اورگھی کے نمونوں کی چیکنگ کے دوران47برانڈز مضر صحت جبکہ 56 میں معمولی نقائص پائے گئے،فیل ہونے والے برانڈز کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیمپلنگ نتائج کے مطابق حفیظ بناسپتی،فواد بناسپتی،ماں بناسپتی،انعام بناسپتی،حیات پام اولین،توانائی پام اولین،گل بناسپتی،مجاہد کوکنگ آئل،مجاہد کو کنگ آئل اورمجاہد سویا بین آئل فیل قرار پائے ہیں۔اسی طرح فاطمہ پام اولین،زیتون ریفائینڈپام اولین،ممتاز کوکنگ آئل،مدنی کوکنگ آئل،اوکے کوکنگ آئل،ماہا بناسپتی، روہی بناسپتی ،ملتان کینولا آئل،روہی کینولا آئل،اتحاد کینولا آئل،ایشیا پیور آئل اورمعاذ سپریم بناسپتی فیل ہوگئے ہیں،شہباز کو کنگ آئل،شمعہ بناسپتی،مولوی کوکنگ آئل،انداز بناسپتی،قادر بناسپتی، حفیظ کو کنگ آئل،گنج شکر آئل،شفیع کو کنگ آئل،طیب کو کنگ آئل کے سیمپل کوآلٹی پر پورا نہ اترنے کی بنا پرفیل قرار دیے گئے ہیں۔مزید برآں راحت کوکنگ آئل،راحت بناسپتی ،ایس بی گولڈ کینولا آئل، ایس بی گولڈ آئل،سدرہ کو کنگ آئل،فاطمہ کو کنگ آئل،تحفظ بناسپتی،معاذ سپریم پکوان آئل،فوجی کوہ نور بناسپتی،شہروز بناسپتی، خوشی کوکنگ میڈیم،آغاز بناسپتی، ماسٹر شیف کو کنگ آئل،اے سی پی گولڈ بناسپتی اور اتحاد پام اولین کو کنگ آئل کے سیمپلز بھی معیار پر پورانہیں اتر سکے۔

اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فیل ہونے والے مختلف برانڈز کا68ہزار 120کلوگھی اور آئل برآمد کر کے تلف کر دیا گیا ہے،پاس اور فیل ہونے والے تما م برانڈ ز کے تفصیلی نتائج پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ بھی کر دیے گئے ہیں۔فیل ہونے والے برانڈز کی پروڈکشن اصلاح ہونے تک بندجبکہ تصحیح کرنے والے پلانٹس کے دوبارہ سیمپل لے کر تجزیے کے لیے بھجوائے جائیں گے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نےواضح کیا کہ اصلاح کاعمل مکمل اور سیمپل پاس ہونے تک کسی بھی برانڈ کو پروڈکشن کی اجازت نہیں ہو گی،غیر معیاری آئل اور گھی کا استعمال کولیسٹرول،بلڈ پریشر جیسی موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مارکیٹ میں فروخت ہونے والی تمام اشیائے خورونوش کے سالانہ تجزیے کا شیڈول جاری کر رکھا ہے،سیمپلنگ شیڈول 2019کے مطابق خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی سال میں دو بار چیکنگ کی جاتی ہے، مارکیٹ میں فروخت ہونے والی تمام اشیائے خورونوش کی سالانہ سیمپلنگ شیڈول کے علاوہ سرپرائز چیکنگ بھی کی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...