پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنیوالے عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنیوالے عناصر کیخلاف بڑے ...
پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنیوالے عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ہماری نئی نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کی جگہ جیل ہے۔ متعلقہ ادارے اور پولیس مل کر ایسے عناصر کی بیخ کنی کریں اور اس ضمن میں انسداد منشیات فورس سے بھی مکمل کوآرڈینیشن رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔یہ کالا دھندہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں،اس ناسور کے خاتمے کے لئے تیزی سے موثر کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کے مشن میں متعلقہ اداروں کو فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...