”میرے دادا نے ایک انگریز کو پیسے دے کر یہ کام سیکھا “ صدر مملکت نے خاندانی تاریخ بتادی

”میرے دادا نے ایک انگریز کو پیسے دے کر یہ کام سیکھا “ صدر مملکت نے خاندانی ...
”میرے دادا نے ایک انگریز کو پیسے دے کر یہ کام سیکھا “ صدر مملکت نے خاندانی تاریخ بتادی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر عارف علوی نے کہاہے کہ میرے دادا نے ایک انگریز کوخطیر رقم دیکر دندان سازی کا کام سیکھا تھا ، ہم چار نسلوں سے ڈینٹلسٹ ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”ایک دن جیو کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ میرے دادا نے ایک انگریز کوخطیر رقم دیکر دندان سازی کا کام سیکھا تھا ، ہم چار نسلوں سے ڈینٹلسٹ ہیں۔ میں صدر ہوتے ہوئے کسی روایت کونہیں دیکھ رہا بلکہ میں اس عہدے کے قانونی تقاضوں کودیکھ رہاہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بطور صدر زیادہ تنخواہ ملتی ہے اور مجھے کہا گیا تھا کہ کراچی میں آپ کے گھر کو پریزیڈنسی ڈکلیئرڈ کرتے ہو تمام خرچ حکومت اٹھاتی ہے لیکن میں نے انکار کیا کہ کراچی کے گھر کا خرچہ میں خود اٹھاﺅں گا جس طرح پہلے اٹھاتارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالات کے ذمہ دار مفتی خاندان اور شیخ خاندان ہے اوررہیں گے کیونکہ جب قائد اعظم نے ہندو ﺅں کے ارادوں پہچان لیا تھا تو ان لوگوں نے کیوں نہیں پہچانا؟صدر عار ف علوی کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر حکومت کی طرف سے کوئی ذمہ دار ی تفویض کی گئی تو ضروربیرون ملک جاﺅں گا ۔

مزید : قومی


loading...