عوام کی خدمت نہ کرنے والے افسروں اوراہلکاروں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کا آغاز کر دیا:عثمان بزدار

عوام کی خدمت نہ کرنے والے افسروں اوراہلکاروں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کا ...
عوام کی خدمت نہ کرنے والے افسروں اوراہلکاروں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کا آغاز کر دیا:عثمان بزدار

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں، عوام کی خدمت نہ کرنے والے افسروں اوراہلکاروں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کا آغاز کر دیا ہے،خدمت کے عہد کو نبھانے کیلئے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا ہے،صوبے کے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ہرممکن حد تک جائیں گے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں خودنمائی پر زورتھا،ہم صرف عوام کی فلاح چاہتے ہیں۔سابق دور کی طرح نمائشی منصوبوں پر قوم کا پیسہ ضائع نہیں کریں گے،ایسے منصوبے شروع کئے ہیں جس کا فائدہ براہ راست عوام کو ہوگا،سابق ادوار میں عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا، ماضی میں صوبے کے عوام بنیادی سہولتوں کیلئے ترستے رہے اورپسماندہ علاقوں کے فنڈز من پسند منصوبوں پر خرچ کر کے عوام کی محرومیوں میں اضافہ کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز کو کسی اور جگہ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے اورجنوبی پنجاب کیلئے اعلان کردہ ترقیاتی فنڈ ز صرف جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے استعمال ہو ں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...