وزیر اعظم عمران خان سے زلمے خلیل زاد ، سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ملاقاتیں،افغان امور اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیر اعظم عمران خان سے زلمے خلیل زاد ، سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ...
وزیر اعظم عمران خان سے زلمے خلیل زاد ، سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ملاقاتیں،افغان امور اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹر نیشنل کی ملاقاتیں، افغان امن عمل اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے روز ویلٹ ہوٹل میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی،ملاقات میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کوکامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہاہے ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے طالبان سمیت تمام فریقین کوایک میز پر اکٹھا کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین کے درمیا ن مذاکرات بحال ہونگے ۔ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے پاکستان کے کردار کوسراہا ۔
وزیر اعظم سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کومی نائیڈو نے بھی ملاقات کی ،وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اجاگر کرنے پر ایمنسٹی انٹر نیشنل کے کردار کوسراہا ، کومی نائیڈو نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی رسائل میں حائل رکاوٹوں سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -