صدر مملکت بھی یوٹرن کے حق میں بول پڑے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر عار ف علوی نے کہاہے کہ اگر آدمی اپنے اصولوں پر کمپرومائز نہیں کررہاتو یوٹرن لے سکتا ہے، آگے دیوار آجائے تو وہ راستہ بدلے کر آگے بڑھ سکتا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”ایک دن جیو کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ اگر آدمی اپنے اصولوں پر کمپرومائز نہیں کررہاتو یوٹرن لے سکتا ہے ۔ آگے دیوار آجائے تو وہ راستہ بدلے کر آگے بڑھ سکتا ہے ،زندگی میں سب سے بڑھ کر جومیرا شوق رہاہے ، وہ کتابیں پڑھنا ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ میں بے چین انسان ہوں جو اپنی زندگی میں تبدیلی دیکھنا چاہتا ہوں، اس لئے جماعت اسلامی کو چھوڑ کر تحریک انصا ف میں شامل ہوا ۔بطور صدر کوئی ایسا ورثہ نہیں چھوڑناچاہتا ، ورثہ بڑے آدمیوں کا ہوتاہے میں تو ایک چھوٹا آدمی ہوں ، میں تو صرف یہ چاہتا ہوں کہ پاکستان میں لوگوں کی تکالیف کم ہوں ۔