’جنرل اسمبلی کشمیر کے حق میں قرارداد پاس نہیں کر ے گی اور اگر کر بھی دے تو بھی ۔۔۔ ‘ ، سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کردیا

’جنرل اسمبلی کشمیر کے حق میں قرارداد پاس نہیں کر ے گی اور اگر کر بھی دے تو بھی ...
’جنرل اسمبلی کشمیر کے حق میں قرارداد پاس نہیں کر ے گی اور اگر کر بھی دے تو بھی ۔۔۔ ‘ ، سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کردیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہاہے کہ ا قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کشمیر کے حق میں کوئی قردار دادپاس نہیں کرے گی اور اگر کربھی دے تو اس سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کشمیر کے حق میں کوئی قردار دادپاس نہیں کرے گی اور اگر کربھی دے تو اس سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کی اس وقت تک سپورٹ کرتاہے جب تک اس کے مفادات ہوں جن انسانی حقوق میں امریکہ کے مفادات نہ ہوں تواس کوامریکہ فارغ کردیتاہے ۔

حسن عسکری کا کہناتھا کہ کشمیر کا مسئلہ کوئی چھ ماہ میں حل نہیں ہوگا ، وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس موقع پر سربراہان مملکت سے ملنا اہم ہے ، مودی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر پربات کرے گااور وہ دہشتگردی کے حوالے سے بات کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرانگریزی میں خطاب کرناچاہئے تاکہ عالمی سطح پر اپنا بیانیہ پہنچا سکیں گے ۔

مزید : قومی


loading...