وفاقی وزیر علی زیدی اور بلال غفار کی شہید میجر عدیل کے گھر آمد،خاندان سے اظہارتعزیت

وفاقی وزیر علی زیدی اور بلال غفار کی شہید میجر عدیل کے گھر آمد،خاندان سے ...
وفاقی وزیر علی زیدی اور بلال غفار کی شہید میجر عدیل کے گھر آمد،خاندان سے اظہارتعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور رکن سندھ اسمبلی بلال غفار کی شہید میجر عدیل کے گھر آمد، میجر عدیل کی شہادت پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاک افغان سرحد پر دہشت گرودں کی جانب سے بارودی دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدیل شاہد کے گھر وفاقی وزیر علی زیدی پہنچے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ،اس موقع پر  رکن سندھ اسمبلی بلال غفار سمیت دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔علی زیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میجر عدیل شہید نے حسینیؓ سنت کو اپنایا، شہید کی ملک کے خاطر قربانی رنگ لائے گی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا ۔وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ میجر عدیل اور تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ میجر عدیل کے اہل خانہ سے ملنے کا شرف حاصل ہوا، یہاں آنے کا مقصد قابل فخر بیٹے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،میجر عدیل نے ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،پاکستان استحکام کے ساتھ پائیدار امن کی جانب بڑھ رہا ہے، پاک سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے شہدا ہمارے ہیرو ہیں، پوری قوم شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔