اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، ایرانی صدر حسن روحانی نے حیران کن اعلان کردیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، ایرانی صدر حسن روحانی نے حیران کن اعلان ...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، ایرانی صدر حسن روحانی نے حیران کن اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران خلیج فارس میں کشیدگی کم کرنے کے لیے منصوبہ پیش کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ویب سائٹ پر اپنے جاری بیان میں ایرانی صدر نے کہاکہ اس سال تہران خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک منصوبہ پیش کرے گا جس کے مطابق ایران خلیج فارس اور بحیرہ امان کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی اقدامات کرسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ غیر ملکی فورسز کی خطے میں موجودگی تیل اور اس کی ترسیل میں عدم تحفظ پیدا کرے گی۔حسن روحانی نے کہا کہ ہم ان کی طرح نہیں ہیں جو دوسروں کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور نہ ہی ہم کسی کو اپنی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اجازت دیں گے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ  ایرانیمسلح افواج اور عظیم قوم کی طاقت و اقتدار کے ہوتے ہوئے دشمن کو ایران کے خلاف جارحیت کرنے کی ہمت نہیں ہوگی،ایران کے عوام اتحاد ، استقامت اور یکجہتی سے مشرق و مغرب سے ڈرے  ہیں اور نہ ہی ان کے ہتھیاروں سے،جبکہ رجعت پسند عرب ممالک کی دولت سے بھی مرعوب نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہافغانستان ، عراق ، خلیج فارس اور علاقے میں کسی بھی جگہ امریکیوں کی موجودگی ہمیشہ بدامنی کی باعث رہی ہے جبکہایران کی مسلح افواج نے ہمیشہ ہی علاقے کو امن و سلامتی کی سوغات دی ہے۔