بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو بڑی دھمکی دے دی

بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو بڑی دھمکی دے دی
بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو بڑی دھمکی دے دی

  


پٹنہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نےایک بارپھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 1965 اور 1971 والی غلطی دہرانے سے گریز کرے ،اگر پاکستان نے ایسی کوئی غلطی کی تو دنیا کی کوئی طاقت اسے بچانے میں کامیاب نہیں ہو گی،انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں آئین کےآرٹیکل370کے خاتمے کومودی حکومت کاتاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اب اگر کبھی پاکستان سے بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا تو وہ  آزاد کشمیر کی حوالگی کے علاوہ کسی اور موضوع پر نہیں ہو گا، 

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق شری کرشن میموریل ہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں سے 370 کا ہٹایا جانا مودی سرکار کا ایک تاریخی قدم ہے،مودی سرکار کے اس اقدام سے وادی کے لوگوں کی امیدیں پوری ہوںگی بلکہ اس سے ریاست کے امن کو ختم کرنے والی کسی بھی تخریبی سرگرمیوں کو قابو کرنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نےکشمیر پر پاکستان کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہاکہ اگر مستقبل میں پاکستان کے ساتھ بات چیت ہوتی ہے تو صرف ایجنڈا آزاد کشمیر ہو گا ،پاکستانکو اب جموں و کشمیر کو بھول کر آزاد کشمیر کےمستقبل کی فکر کرنی چاہئے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...