خاتون کے دیور کے ساتھ ناجائز تعلقات، دونوں نے مل کر شوہر کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ آپ کی روح بھی کانپ اٹھے

خاتون کے دیور کے ساتھ ناجائز تعلقات، دونوں نے مل کر شوہر کے ساتھ ایسا کام ...
خاتون کے دیور کے ساتھ ناجائز تعلقات، دونوں نے مل کر شوہر کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ آپ کی روح بھی کانپ اٹھے

  


جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے دیور کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرلیے اور بعد ازاں دونوں نے شادی کرنے کیلئے شوہر کو کلہاڑیوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان آرمڈ کانسٹیبلری (اے آر سی) کے جوان کلدیپ کی 2017 میں کویتا کے ساتھ شادی ہوئی تھی ۔ کلدیپ ڈیوٹی کے سلسلے میں گھر سے باہر رہتا تھا جس کا فائدہ اٹھا کر اس کی بیوی نے اپنے دیور سچن کے ساتھ تعلقات قائم کرلیے۔ دیور اور بھابھی کے مابین 6 سے 7 ماہ قبل ناجائز تعلقات قائم ہوئے تھے اور دونوں ہی شادی کرنا چاہتے تھے۔

جمعہ کے روز کلدیپ ڈیوٹی سے گھر آیا تو اس نے اپنی بیوی کو خوشخبری دی کہ وہ اسے اپنی پوسٹنگ والی جگہ پر اپنے ساتھ لے جائے گا۔ یہ بات سن کر کویتا پریشان ہوگئی اور اس نے دیور سچن کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

قتل کے روز کلدیپ کی والدہ دوائی لینے کیلئے نارنول گئی تھی جبکہ گھر پر کویتا اور کلدیپ تھے۔ پہلے دونوں میاں بیوی کھیتوں میں گئے جس کے بعد کلدیپ کے لیٹتے ہی کویتا نے فون کرکے سچن کو بلالیا۔ ملزم سچن نے گھر میں داخل ہوتے ہی اپنے بڑے بھائی پر کلہاڑی کا وار کیا جس کے بعد کویتا نے تین سے چار وار کرکے مقتول کا کام تمام کردیا۔

منصوبہ بندی کے مطابق ملزمان نے اس قتل کو ڈکیتی میں مزاحمت کا رنگ دینے کیلئے چیزیں بکھرادیں لیکن پولیس نے تحقیقات کیں تو دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔

مزید : جرم و انصاف


loading...