کشمیر سے ہمدردی نہ رکھنے والا طبقہ ملک میں افراتفری چاہتا ہے:ڈاکٹر بابر اعوان

کشمیر سے ہمدردی نہ رکھنے والا طبقہ ملک میں افراتفری چاہتا ہے:ڈاکٹر بابر اعوان
کشمیر سے ہمدردی نہ رکھنے والا طبقہ ملک میں افراتفری چاہتا ہے:ڈاکٹر بابر اعوان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور معروف ماہر  قانون ڈاکٹر بابر اعوان  نے کہا ہے کہ کشمیر سے ہمدردی نہ رکھنے والا طبقہ ملک میں افرا تفری چاہتا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن  ناکامی کے بعد اب مذہب کے نام پر سیاست کررہی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو 5 سالہ حکمرانی کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے، ن لیگ، پی پی ناکامی کے بعد مذہب کے نام پر سیاست کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اخبارات میں شائع خبر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ حکومت سے متعلق نہیں ہے، گزشتہ ادوار کی آڈٹ رپورٹس کو موجودہ دور حکومت سے جوڑا جارہا ہے، 2 سابق وزرا، پارلیمانی سیکرٹری نے جھوٹی خبروں کا آغاز کیا، آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹس گزشتہ حکومت کے سیاہ کارنامے ہیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف اداروں کو کارروائی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبر کی ترویج الیکٹرانک کرائم ہے، جھوٹی خبر کی ترویج پر ایف آئی اے کو کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ خسارے میں کمی، درآمدات میں اضافہ بہتر معیشت کے اعشاریے ہیں۔بابر اعوان کے مطابق حکومت اسحاق ڈار کی طرح جعلی اعداد و شمار دے کر قوم کو دھوکے میں نہیں رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد لاک ڈاؤن سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے،اگر اسلام آباد لاک ڈاؤن کیا جاتا ہے تو یہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہوگی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...