آنے والے دنوں میں4 ، 5 لوگ لاپتا ہوجائیں گے: مولا بخش چانڈیو

آنے والے دنوں میں4 ، 5 لوگ لاپتا ہوجائیں گے: مولا بخش چانڈیو
آنے والے دنوں میں4 ، 5 لوگ لاپتا ہوجائیں گے: مولا بخش چانڈیو

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں4 ، 5 لوگوں کو جانتا ہوں جو لاپتا ہوجائیں گے۔

حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گالی کے بدلے ہم گالیاں نہیں دیں گے لیکن ہم ان کا حساب کتاب کریں گے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ غلطیاں کوتاہیاں مانتا ہوں لیکن پیپلز پارٹی نے عوام سے کبھی غداری نہیں کی، کل سب نے دیکھا کہ بلاول صاحب کے دائیں بائیں کون بیٹھے تھے، حکومت میں بیٹھے لوگ اتفاقی ہیں، موقع پر لائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی مزدور ہیں، ڈیوٹی ختم ہونے پر اجرت لیکر واپس چلے جاتے ہیں، ن لیگ سے اختلاف رکھتا ہوں، لیکن ملکی مفاد میں ان سے ہاتھ ملا سکتے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کل بلاول صاحب اور سیاسی لوگوں کی فتح ہوئی ہے۔

مزید :

قومی -