چٹ پٹے مزیدار پکوان 

چٹ پٹے مزیدار پکوان 

  

چیز سینڈوچ

اشیاء:

چیز(پنیر) ایک کپ

ڈبل روٹی ایک عدد(بڑی)

مکھن 100گرام

نمک ایک چٹکی

انڈے 5عدد

ترکیب:

ڈبل روٹی کے سلائس الگ کریں پھرایک چھری کی مدد سے مکھن لگائیں۔دوسرے سلائس پر پنیر رکھیں، پھر دونوں سلائس کاٹ لیں۔ انڈوں کی سفیدی اور نمک ملا کر خوب پھینٹیں۔ سینڈ وچ پر انڈے لگا کر 200ڈگری کے اوون میں 20منٹ رکھ دیں اور پھر گرم گرم نوش فرمائیں۔

٭……٭……٭

اسٹار لائٹ کیک

اشیاء:

میدہ 2 کپ

چینی ڈیڑھ کپ

مارجرین 1/2کپ

دودھ ایک کپ

بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ

نمک آدھا چائے کا چمچہ

ونیلا ایسنس 3قطرے

انڈے 3عدد

ترکیب:

تمام اشیاء کو اچھی طرح ملا کر خوب پھینٹیں۔ اوون کو350 ڈگری پر گرم کریں اور آمیزے کو بیکنگ ڈش میں ڈال کر45 سے50 منٹ تک بیک کریں۔

بیک ہونے پر ٹھنڈا کر لیں اور پھر پیش کریں۔

٭……٭……٭

انڈے کے بسکٹ

اشیاء:

میدہ  ایک پاؤ

مکھن 200گرام

چینی 1/2کپ

انڈے دو عدد

ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچہ

بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ

دودھ آدھا کپ

ترکیب:

مکھن،چینی، انڈے، ونیلا ایسنس، بیکنگ پاؤڈر اور میدے کو الگ الگ برتنوں میں حل کر کے ایک برتن میں اتنا پھینٹیں کہ جھاگ بن جائے۔ اگر آمیزہ سخت ہو تو دودھ ملا دیں ورنہ نہ ملائیں۔اب اس مرکب کے ٹکڑے کاٹ کر لوہے کی ٹرے میں ڈال کر اوون کی جالی پر رکھ کر اوون میں 250 ڈگری پر25منٹ تک بیک کریں۔

٭……٭……٭

مرغ روسٹ

اشیاء:

مرغ ڈھائی کلو

کالی مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچہ(پسی)

پیاز 9گٹھی(چھوٹی)

سویا سوس آدھا پیالی

آئل دو کھانے کے چمچ

ترکیب:

سب سے پہلے پیاز،مرچ اور لہسن کو باریک کر کے سویا ساس میں ملا دیں۔آدھا مصالحہ مرغ کے چاروں طرف اچھی طرح اور آدھا مصالحہ مرغ کے اندر کی طرف لگا دیں۔آدھے گھنٹے کے بعد آپ پچاس منٹ کے لئے200ڈگری کے اوون میں رکھ دیں۔

٭……٭……٭

انڈے کا حلوہ

اشیاء:

انڈے 12 عدد

چینی ایک پاؤ

بادام ایک چھٹانک(کترے ہوئے)

پستے ایک چھٹانک(کترے ہوئے)

سبز الائچی 10عدد

گھی آدھا پاؤ

ترکیب:

ایک برتن میں انڈے پھینٹ لیں، پھر اس میں چینی ملا کر اتنا پھینٹیں کہ انڈے اور چینی یکجان ہو جائیں۔

کڑاہی میں گھی گرم کر کے اس میں الائچی کڑکڑائیں، پھر اس میں انڈے کا آمیزہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ جب انڈے بھن کر گھی چھوڑ دیں تو ڈش میں نکال لیں اور اس پر بادام پستے کی کتریں لگا دیں، مزیدار انڈے کا حلوہ تیار ہے۔

٭٭٭٭٭

مزید :

ایڈیشن 1 -