پولیو مہم میں غفلت برداشت نہیں، 100فیصد حاضر ی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر 

پولیو مہم میں غفلت برداشت نہیں، 100فیصد حاضر ی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر 

  

    

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے پولیو مہم کے حوالے سے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں پولیو مہم کو مؤثر اور کامیاب بنانے کے لئے چیکنگ کریں اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور حاضری کو یقینی بنایا جائے اور سختی سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈور مارکنگ، فنگر مارکنگ، ٹیلی شیٹ کا جائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ عوام الناس بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں۔علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 09 راوی زون آفس کا دورہ کیا اور پولیو ورکرز سے ملاقات کی۔اے ڈی سی جی نے کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ پولیو سے مکمل نجات کے لئے ہم سب کو ایک قوم بن کر آگے آنا ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -