تھانیدار کی لڑکی سے بد اخلاقی کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں جمع
لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے تھانیدار نے دوران انکوائری لڑکی کو مبینہ بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانے اروپ میں لڑکی نے اوباش افراد کی طرف سے جھگڑے کے دوران کپڑے پھاڑنے کی درخواست دے رکھی تھی