ملکی اداروں پر تنقید آل شریف کا  پرانا وطیرہ ہے،اعجاز چوہدری

ملکی اداروں پر تنقید آل شریف کا  پرانا وطیرہ ہے،اعجاز چوہدری

  

  لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ آل شریف کا ملکی اداروں پر تنقید کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے، شریف برادران نے اپنے دورِحکومت میں سپریم کورٹ پر حملہ کروایا، نوازشریف اور ان کے حواری مسلسل مودی کی زبان بول رہے ہیں، نوازشریف کی تقریر کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،پاک فوج پر پوری قوم کو فخرہے، پاک فوج ملک میں امن کے قیام،دہشتگردی کے خاتمے اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے، نوازشریف اور ان کے حواری اپنے گریبانوں میں جھانکیں، نوازشریف کو شرم آنی چاہئے کہ قوم نے انہیں تین دفعہ وزیراعظم منتخب کیا تھاوہ کس منہ سے ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں، نوازشریف کی تقریر سے ان کی اصلیت قوم کے سامنے عیاں ہو گئی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -