حکمرانوں نے قوم کو غلامی کی دلدل میں دھکیل دیا،ہشام الٰہی

  حکمرانوں نے قوم کو غلامی کی دلدل میں دھکیل دیا،ہشام الٰہی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)موجودہ حکومت نے اسمبلی سے بل پاس کروا کے پاکستانی قوم کی عزت داؤ پر لگا دی ہیجو پو ری قوم پر بد نما داغ ہے۔ گرے لسٹ والے معاملے میں عمران خان نے اپنے مفادات کی خاطر پاکستانی قوم کو غلامی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے  ان خیالات کا اظہار علامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیر وائس چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان نے مرکز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر میں نماز جمعہ کے بہت بڑے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 اُنہوں نے کہا اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والیعظمت صحابہ ریلی سے واپسی پر تریٹ کے مقام پر اہل سنت کے نوجوانوں پرپلانٹڈ حملہ قابل مذمت ہے اہل سنت کے نوجوانوں کو یر غمال بناناان پر حملہ بد ترین دہشت گردی ہے تمام حفاظتی و قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بر بریت کا سخت ترین نوٹس لیں اور مجرموں کو فی الفور گرفتار کریں۔ اُنہوں نے کہا ہم پر امن لوگ ہیں اس قسم کے حملے ملک کو فر قہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی حرکت ہے ملک کو گہری سازش کے ذرئعے خون خرابے کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔نماز جمعہ کے بعداہل سنت و قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کے وفود اور ایک نجی چینل کو انٹرویو میں علامہ ہشام الہٰی نے اہل سنت اتحاد کے تعاون سے اپنے چند مطالبات کو رکھتے ہوئے کہاکہ تحفظ بنیاد اسلام کو جان بوجھ کر لاگو نہیں کیا جا رہا کیونکہ کچھ حکومتی وزراء اس میں ملوث ہیں ہم چاہتے ہیں تحٖفظ بنیاداسلام بل فو ری طور پر لاگو کیا جائے۔کل پاس ہونے والے غیر قانونی بل سے پاکستانی شہری کو غیر ملک کے حوالے کرنے والی شق کو کلعدم قرار دیا جائے۔ وقف کی گئی مساجد و مدارس کی زمینوں کے حوالے سے مضحکہ خیز قا نون کو ختم کیا جائے جو مساجد و مدارس کے خلاف کھلی سازش ہے۔ موٹر وے ریپ کے ملزموں کو سر عام سنگسار کیا جائے۔ملک پاکستان میں اسلامی سزاؤں کو نافذ کیا جائے۔ تو ہین صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجما عین کے گستاخوں آصف علوی، مرزا جہلمی، نقوی و نجفی کے خلاف پاکستان کے آئین قانون کے تحت مقدمات درج کرکے انکو قرار واقعی سزادی جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا ہمارے مطالبات واضح ہیں جب تک ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا ملک گیر احتجاجی تحریک عظمت صحابہ کرام کے حوالے سے جا ری رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -