نواز شریف کی تقریر سے لیگی کارکنوں میں جان پڑ گئی،پرویز ملک

  نواز شریف کی تقریر سے لیگی کارکنوں میں جان پڑ گئی،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر کو سیاسی جمود کا خاتمہ قرار دے دیا۔ نواز شریف کی تقریر سے لیگی کارکنوں میں جان پڑ گئی ہے،جبکہ حکمرانوں اور ترجمانوں کو سانپ سونگھ گیا ہے، کامیاب اے پی سی کے بعد ان حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے، کرپشن سے نظرہٹانے کے لیے نوازشریف کا نام استعمال کررہے ہیں، جوقانون ملک کی ترقی کے خلاف ہوگا ڈٹ کر آواز اٹھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان،نائب صدر لاہور میاں طارق، کرنل  مبشر جاویدو دیگر نے کیا۔


،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیراامجد،اظہر فاروقی تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ چند سیٹوں پربننے والے سلیکٹڈ وزیر اعظم کو سب سے زیادہ خوف  ن لیگی قیادت سے ہے۔ کرائے کے علی بابا چالیس ترجمان  شہباز شریف پر تنقید کر کے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔  نالائقوں کی حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف کیسز بنائے،اس کا حساب لیا جائے گاا، کسی کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا۔