ملک لوٹنے والوں سے سمجھوتہ نہیں ہو گا،رخسانہ نوید
لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ نوید نے کہاکہاملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے ٹولے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کرپٹ ٹولے کوہضم نہیں ہو پا رہی، اے پی سی کرپٹ ٹولے کا صرف فوٹوسیشن تھی۔
، وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں، جس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے، تحریک انصاف کی حکومت ملک کی تعمیر وترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔