اپوزیشن کے اتحاد نے حکمرانوں کو پریشان کر دیا،پی پی رہنما

اپوزیشن کے اتحاد نے حکمرانوں کو پریشان کر دیا،پی پی رہنما

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی میز بانی میں ہونے والی اپوزیشن کی اے پی سی میں طے پانے والے نئے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر پیپلز پارٹی لاہور کے قائدین صدر حاجی عزیزالرحمن چن‘ جنرل سیکرٹری اسرار بٹ‘ سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی‘ فیصل میر‘ چودھری سجاد نذیر‘ عاقب سرور‘ سونیا خان اور نورین سلیم نے اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک مو و منٹ کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اس تاریخی اتحاد کے بعد عالمی بھکاری اور چندہ چور مشیر تلملا اٹھے ہیں، کٹھ پتلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی تماشہ اب بند کرنا ہوگا۔

تمام کٹھ پتلی طوطوں کے نام بلا تاخیر ای سی ایل میں ڈالے جائیں، ڈیموکریٹک موومنٹ کے قیام سے حکمرانوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -