دی پنجاب سکول نے میڑک کے امتحان میں میدان مار لیا    

  دی پنجاب سکول نے میڑک کے امتحان میں میدان مار لیا    

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)  پی آر او دی پنجاب سکول کے مطابق دی پنجاب سکول خیابان جناح کی طالبہ عائشہ نوازش نے میٹرک کے امتحان میں لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ عائشہ نوازش نے اس سے قبل نویں جماعت میں بھی پنجاب بھر کے تمام بورڈز میں اول پوزیشن حاصل کی تھی۔ خوشی کے اس موقع پر دی پنجاب سکول کے چیف ایگزیکٹو اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ دی پنجاب سکول نے ہمیشہ کی طرح اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی لاہور بورڈ میں دو پوزیشنز حاصل کیں۔ پی آراو دی پنجاب سکول کے مطابق لاہور بورڈمیں چوتھی پوزیشن دی پنجاب سکول جوہر ٹاون کی طالبہ ایمان حمرا نے حاصل کی۔ اس موقع پر  طالبات کے والدین نے ا سکول انتظامیہ کی مسلسل کاوشوں اور اساتذہ کی محنت کو خوب سراہا۔