آل پارٹیز کانفرنس ڈرامے بازی کے سوا کچھ نہیں،ڈاکٹرزرقا
لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس کرپٹ ٹولے کے ڈرامے کے سواکچھ نہیں تھا، کرپٹ ٹولہ اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے، انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ملکی اداروں کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، نوازشریف بیرون ملک بیٹھ کر ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں، نوازشریف کی تقریرکا نوٹس لیا جائے، نوازشریف بیماری کا بہانہ بناکر بیرون ملک چھپے ہوئے ہیں، اب قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے کہ نوازشریف بالکل ٹھیک ہیں اور جان بوجھ کر پاکستان نہیں آرہے، کرپٹ ٹولہ اپنی چوری کو چھپانے کے لئے قوم کے سامنے جھوٹ بول رہا ہے۔