کرپٹ ٹولے کو بار بار ڈھیل نہیں دی جائے گی،سجاد مہیس
لاہور(پ ر)انصاف ویلفیئر ونگ سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری سجاد مہیس نے کہاکہ موجودہ کرپٹ اپوزیشن مودی دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،آصف زرداری، نوازشریف، فضل الرحمان مریم صفدر سمیت دیگر کرپٹ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماء ملکی اداروں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہے ہیں جوکہ قابل مذمت ہے، کرپٹ اپوزیشن اپنی چوری پر پردہ ڈالنے کے لئے اکٹھی ہو چکی ہے، ایسے لگ رہا ہے کہ کرپٹ اپوزیشن اپنے سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے جلد جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہوگی، جب بھی ملکی ادارے کرپٹ ٹولے سے چوری کاحساب مانگتے ہیں تو بیماری کے بہانے بنالئے جاتے ہیں، لیکن بار کرپٹ ٹولے کو ڈھیل اور ڈیل نہیں دی جائیگی۔