پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام تاریخی اقدام ہے،اشرف بھٹی

  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام تاریخی اقدام ہے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ایک کامیاب اور تاریخی اے پی سی کا انعقاد کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا شبہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا قائم ہونا ایک تاریخی قدم ثابت ہوگا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قیام سے حکمرانوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں ہم حکومت کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک مو و منٹ کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ چلیں گے۔

لاہور( ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانگیر بدر کے صاحبزادے ذوالفقار علی بدر کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 32 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام جہانگیر بدر ہاو ¿س میں کیا گیا۔ تقریب کا آغاز 12 بجے آتش بازی کرکے کیا گیا اور پھر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے ذوالفقار علی بدر، میاں منیر احمد، رانا عیش بہادر، چوہدری سجاد نذیر، عارف خان، ملک سہیل، افنان بٹ اور خالد گل نے خطاب کیا۔ تقریب میں ملک امجد اعوان، رانا اکرم، الطاف کیڑی، ریاض جٹ، نصیر احمد، شیخ عرفان احمد، یامین خان آزاد، بشارت علی، باسط یوسف، عاطر شاہ، ماہ عالم، رضوان جیالہ، فضل شاہ، عاقب سرور، خرم گجر، رانا یوسف، منشاء پرنس، حسن جٹ، رانا اسلم، قاضی سجاد، وقاص منشاء پرنس، حیدر جٹ، حسنین جٹ اور دیگر کارکنان و عہدیدران نے شرکت کی۔