تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،اشرفجلالی

  تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،اشرفجلالی

  

لاہور (پ ر)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں 26ستمبربروز ہفتہ کوہونے والی”لبیک اسلام کانفرنس“ کے سلسلہ میں ”لبیک ورکرز کنونشن“ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک  کے قائم مقام امیر علامہ فرمان علی حیدری نے کہاکہ تحفظ قرآن، تحفظ ناموس رسالت ؐ اور تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت ؓ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

”لبیک اسلام کانفرنس“ تحفظ ناموس رسالت ﷺاورتحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت رضی اللہ تعالی عنھم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔یہ کانفرنس دفاع ِایمان اور دفاعِ پاکستان کیلئے فکری واعتقادی سامان فراہم کرے گی۔پاکستان قرآن اور عقیدہ ختمِ نبوت کا فیضان ہے۔عقیدہ ختمِ نبوت ذات و صفاتِ مصطفی ﷺ کے کامل و اکمل اور دینِ مصطفی ﷺ کے جامع اور حتمی ہونے کا ثبوت ہے۔ بزرگانِ دین اور سادات کرام کے عزت و احترام میں ہی دونوں جہان میں انسان کی کامیابی ہے۔ کارکن تحمل اور بردباری سے صحیح اور مستند عقائد و نظریات کی تبلیغ کا حق ادا کریں۔ قرآن و سنت سے متصادم سوچوں کی ترویج اسلامی معاشرے کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔ آزادیئ اظہار کے مغربی انداز سے معاشرے میں غیر محتاط کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔ نظریات اہل سنت اول تا آخر ادب ہی ادب سے عبارت ہیں۔نسل نو کی فکری آبیاری کے لیے حضرت غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ تعالیٰ، حضرت سیدنا داتا گنج بخش ہجویری، حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری، حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی فاروقی، مجدد دین و ملت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی قدس سرہم العزیز کی تعلیمات کو فروغ دینا ضروری ہے۔گستاخانہ کلچر کی کمرتوڑنے کے لیے اسلام کی روحانی اور اخلاقی اقدار کو شعار بنانا ہو گا۔تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے قائدین نے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی رہائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔کنونشن میں علامہ محمد فیاض وٹو جلالی، علامہ محمدصدیق مصحفی، ڈاکٹر محمد آصف بلالی،میاں محمد شفیع جلالی،مولانا محمد ساجد اقبال جلالی اور مولانا محمد جمیل بیگ جلالی نے خصوصی طور شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -