نوازشریف کی تقریر نے سوئی ہوئی قوم کو جگا دیا،عظمیٰ بخاری

  نوازشریف کی تقریر نے سوئی ہوئی قوم کو جگا دیا،عظمیٰ بخاری

  

  لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے دو سال عوام کو جس ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا وہ ٹرک اب لاپتہ ہوگیا ہے۔فیاض چوہان صاحب ہم آپ لوگوں کی پریشانی اور تکلیف سے باخوبی آگاہ ہیں،گھبرانا نہیں ہے۔آپ لوگوں نے دو سال عوام کابہت خون نچوڑ لیااب آپ لوگوں کے احتساب کا وقت ہوا چاہتا ہے۔مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاجعلی حکومت کے جھوٹے دعوے،تسلیاں اور مگرمچھ کے آنسو فلاپ فلمیں ثابت ہوئے۔رنگ باز،نوسر باز اور چوراچکے ملک میں تبدیلی لانے چلے تھے۔

، نوازشریف نے پوری جعلی حکومت کو ایکسپوز کردیا ہے۔نوازشریف کی تقریر کا ایک ایک لفظ قیمتی جواہرات کی مانند ہے۔نوازشریف نے ایک تقریر سے سوئی ہوئی قوم کو جگادیا ہے۔

عظمیٰ بخاری

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -