ڈائریکٹر نیب کی تعلیمی بورڈ آمد، انسداد بد عنوانی پر لیکچردیا

      ڈائریکٹر نیب کی تعلیمی بورڈ آمد، انسداد بد عنوانی پر لیکچردیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) قومی ادارہ برائے احتساب بیورو لاہور کے ڈائریکٹر سید محمد حسنین شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر منزہ تسلیم نے اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے افسران و ملازمین کو انسداد بد عنوانی کے بارے میں خصوصی لیکچر دیا اور بتایا کہ وہ اپنے سرکاری فرائض کی بجا آوری کرتے ہوئے کس طرح بد عنوانی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اس موقع پر بورڈ کے چیئر مین پروفیسر ریاض احمد ہاشمی،افسران اور ملازمین نے بدعنوانی کے حوالے سے تجربات بیان کئے۔ چیئرمین لاہور بورڈ نے بھی خطاب کیا اور نیب کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نیب سید محمد حسنین شاہ نے چیئرمین پروفیسر ریاض احمد ہاشمی کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔ سیکرٹری بورڈ اظہر منیر اور کنٹرولر امتحانات انفاس احمدنے بھی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -