مدارس قر آن و حدیث کی اشاعت کابہت بڑا ذریعہ ہیں، ذوالفقار نقشبندی
لاہور (پ ر) جامعہ رقیہ للبنات اور الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام افتتاح بخاری شریف کی تقریب مرکزی سرپرست پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی کی زیر صدارت ٹاؤن شپ میں ہوئی جس سے ملک کی معروفعلمی و ر و حانی شخصیت حضرت مولاناپیرذوالفقا احمد نقشبندی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر پیر عبدالقدوس نقشبندی شیخ محمد سلیم، مفتی احسن محمود سمیت بڑی تعداد میں علماء، طلباء اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں قرآن و حدیث کی تعلیم ہوتی ہے وہاں اللہ تعالیٰ کی طرفسے نور اور رحمتیں برستی ہیں اسی وجہ سے دینی مدارس کے نورانی ماحول میں انسان کو ایک روحانی سکون و اطمینان نصیب ہوتا ہے دینی مدارس جہاں قرآن و حدیث کی اشاعت کا بہت بڑا ذریعہ ہیں وہاں نسلِ نو کی ایمان کی حفاظت بھی انہی دینی مدارس کا فیضان ہے انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ کے ساتھ ہماری محبت کا ہونا ہمارے ایمان کا حصہ اور نشانی ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ دجالی دور میں اپنے اور نسلِ نو کے ایمان کی حفاظت کے لیے توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ علماء و نیک لوگوں کی صحبت اور مساجد و مدارس کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے، ہدایت کے سرچشمے اور دین کی حفاظت و اشاعت کا اہم ذریعہ ہیں ہمیں دنیاوی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کی ہمیشہ ہمیشہ والی زندگی کے لیے بھی تیاری اور فکر کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ موجودہ دجالی اور فتنوں کے دور میں نسلِ نو کی ایمان کی حفاظت کے لیے والدین، اساتذہ کے ساتھ ساتھ علماء و مشائخ اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تقریب میں شرکاء کو بیعت، مراقبہ اور توبہ و استغفار کے ساتھ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مدظلہ نے خصوصی دعا بھی کروائی۔