قومی تاجر اتحاد کا بزنس مین فرنٹ کی مہم تیز کرنے کا فیصلہ
لاہور (سٹی رپورٹر) قومی تاجر تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت چیمبر الیکشن کے حوالے سے خصوصی اجلاس،بزنس مین فرنٹ کی انتخابی مہم کو مزید تیز تر بنانے پر اتفاق۔ اجلاس میں قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود، پنجاب کے صدر شیخ عمر حیات، جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی، راؤ محمد اکرم خان، چوہدری عظمت، اطہر کاظمی، ملک نثار کھوکھر، میاں طاہر سبحانی، اختر خان نیازی، خوشنود بٹ،شیخ فضل الہی، عاصم ارشاد، اور اویس علی نے شرکت کی۔