کاہنہ میں تجاوزات کی بھرمار،منی پٹرول پمپوں کی تعداد بڑھنے لگی

  کاہنہ میں تجاوزات کی بھرمار،منی پٹرول پمپوں کی تعداد بڑھنے لگی

  

کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ میں تجاوزات کی بھر مار، منی پٹرول پمپوں اور ناقص گیس سلنڈروں کی فلنگ کا دھندہ بھی عروج پر، احتجاج کے باوجود تجاوزات منی پٹر ول پمپوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جارہا ہے،مین روڈاور گلیوں میں منی پٹرول پمپ کی مشینیں لگاکر اور گیس سلنڈر رکھ کر سر عام کاروبار کیا جارہا ہے۔ تجاوزات کے باعث سڑکیں بلاک رہتی ہیں، تجاوزات قائم کرنے والوں، منی پٹرول پمپوں اور گیس سلنڈر ایجنسیوں کے مالکان کاکہنا ہے کہ جاؤ جو مرضی کر لو ہماراکو ئی کچھ نہیں کر سکتا۔ یہ کاروبار  مین فیروزپورروڑکاہنہ گجومتہ،صوئے آصل، پرانا کاہنہ، کاچھاروڈ، چندرائے روڈ، جیل روڈ،چو نگی امر سدھو، بندیاں والا پل، آشیانہ روڈ و دیگرعلاقوں میں چل رہا ہے۔ اہل علاقہ نے اس جان لیوا ناجائز کاروبار کو فوری طور پر بند کر نے اپیل کی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -