ڈیموکریٹک موومنٹ عوامی پارلیمنٹ کا کردار ادا کریگی،منور انجم

  ڈیموکریٹک موومنٹ عوامی پارلیمنٹ کا کردار ادا کریگی،منور انجم

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری منور انجم نے کہا ہے کہ آئینی قومی عوامی معاملات پر اپوزیشن قائدین کے اہم اجلاس کی  میزبانی پیپلز پارٹی کا اعزاز ہے۔ منور انجم نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کروڑوں ووٹرز کی عوامی پارلیمنٹ کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی حقیقی جمہویت اور عوامی حقوق کی بحالی تحریک میں صف اول میں ہوگئی۔ پیپلزپارٹی کا آئین کی بالادستی  پارلیمنٹ کی تکریم اور حقیقی جمہوریت پر یقین محکم ہے۔ منور انجم نے مزید کہا کہ چیئرمین پی پی کی میزبانی میں ملک کی جمہوری قوتیں  ون پیج پر آ گئی ہیں لیکن بنی گالا مسکن کے پناہ گزینوں کا بوریا بستر گول ہو کر رہے گا اور پورے انصاف کے ساتھ احتساب  ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -