ادبی تنظیم حریم ادب کا مقصد نظریاتی صحافی تیار کرنا ہے،عصمت اسامہ

  ادبی تنظیم حریم ادب کا مقصد نظریاتی صحافی تیار کرنا ہے،عصمت اسامہ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین کی ادبی و اصلاحی انجمن ''حریم ادب ''کے تحت تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ سیکرٹری حریم ادب وسطی پنجاب عصمت اسامہ نے حریم ادب کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ ہمارا مقصد پاکیزہ اور مثبت ادب کا فروغ اور نظریاتی قلم کار تیار کرناہے۔ انھوں نے ملٹی میڈیا پریزینٹیشن بعنوان ''ادب بحیثیت محرکاتی قوت ''پیش کی،جس میں عالمی ادب کے دنیا کے بدلنے میں کردار کو واضح کیا۔ ربیعہ طارق صدر وسطی پنجاب نے شہادت حق کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس وقت تہذیبوں کی جنگ جاری ہے اور ہمیں اپنی تہذیب کو فروغ دینا ہے۔مہمان خصوصی فرزانہ چیمہ نے کہا کہ لکھنے سے پہلے قرآن کا مطالعہ ضرور کرلیں،آپا بنت الاسلام کا یہی طریقہ تھا۔ کالم نگار راحیلہ چوہدری، ڈائجسٹ رائٹر حبیبہ عمیر، کہانی نویس رخسانہ اقبال نے بھی شرکت کی۔ مقابلہ افسانہ نگاری اور شاعری میں پوزیشن ہولڈرزمیں انعامات تقسیم کیے گئے جن میں اول انعام سعدیہ مغل دوم انعام شاہدہ اقبال  نے حاصل کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -