تاجروں کے حقوق کا دفاع کرنے والوں کاساتھ دے رہے ہیں،عبدالمتین

  تاجروں کے حقوق کا دفاع کرنے والوں کاساتھ دے رہے ہیں،عبدالمتین

  

   لاہور (سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسویسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ چیمبرالیکشن میں  بزنس مین فرنٹ کی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے۔ مفاد پرست عناصر نے ہمیشہ تاجروں کے نام پر اپنے مفادات کے تحفظ کی سیاست کی۔ لاہور بزنس مین فرنٹ کرپٹ مافیا کی من مانیوں سے تباہ شدہ نظام کو دوبارہ بہتری اور مثبت تعمیری سمت میں لے کر آئے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -