ٹک ٹاک کے استعمال سے بچے متاثر ہورہے ہیں، فنکار

   ٹک ٹاک کے استعمال سے بچے متاثر ہورہے ہیں، فنکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹرشوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ  کسی بھی چیز کے منفی اور مثبت دونوں پہلو ہوتے ہیں سمارٹ فون کی تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی ایپ ”ٹک ٹاک“ان دنوں موضوع بحث بنی ہوئی ہے ۔اس ایپ کی وجہ سے بچے خاص طور پر لڑکیاں بہت زیادہ متاثر ہورہی ہیں۔کچھ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس ایپ کو فوری طور بند کردیا جائے تاکہ معاشرے میں مزید خرابیاں جنم نہ لیں۔لیکن اس ایپ کے حق میں بھی بہت سارے افراد دلیل دیتے ہوئے پائے جاتے ہیں ان لوگوں کا موقف ہے کہ ماں باپ کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان کو ایسے کاموں سے روکیں جو ان کے لئے نقصان دہ ہے۔”ٹک ٹاک“کے حوالے سے شوبز شخصیات نے ملی جلی رائے دی ہے۔ سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباساچھی خان،شبنم چوہدری،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سمارٹ فون ایپ”ٹک ٹاک“کے نقصانات سامنے آرہے ہیں 
 شوبز سے وابستہ لڑکیاں تو اس ایپ کی دیوانی ہیں۔

مزید :

کلچر -