آج لوگ آگے بڑھنے کی جستجو میں مبتلا ہیں،شہباز حسین

  آج لوگ آگے بڑھنے کی جستجو میں مبتلا ہیں،شہباز حسین

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار شہباز حسین نے کہا ہے کہ آج لوگ آگے بڑھنے کی جستجو میں ایک دوسرے کو روندنے سے بھی گریز نہیں کرتے، ہمارے ہاں ترقی کیلئے برابری کے مواقع میسر نہیں بلکہ طبقات کی تقسیم ہے اور اس سے ہم کبھی بھی مہذب معاشرے کے طور پر پروان نہیں چڑھ سکتے شہباز حسین نے کہا کہ اگر ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھنے میں مدد دیں تو زندگیوں میں سکون آ جائے گا لیکن ہم ایسا کرناتو دور کی بات سوچنے کے لئے بھی تیار نہیں۔ آج ایک بھیڑ چال ہے، ہر کسی کو اپنی فکر لا حق ہے بلکہ یہاں تک کہ آگے بڑھنے کی جستجو میں ایک دوسرے کو روندنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ 

شہباز حسین نے کہاکہ اپنے بچوں کی تربیت پر فوکس ہے اور انہیں زندگی کے معاملات سے آگاہی دیتا رہتا ہوں تاکہ انہیں عملی زندگی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید :

کلچر -