مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا،خوبصورت کرن

مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا،خوبصورت کرن

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماماڈل خوبصورت کرن نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا ہے اور اس کے لئے عزت کے ساتھ زندگی بسر کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرے تاکہ ان کی زندگیوں میں بھی سکون آ سکے۔

خوبصورت کرن نے کہا ہے کہ عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے بڑی توقعات اور امیدیں وابستہ تھیں مگر جب سے تحریک انصاف بر سر اقتدار ائی ہے مہنگائی کا جن بے قابو ہ چکا ہے ِ بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے عوام کا برا حال ہے۔

مزید :

کلچر -