شاہدسونوکا پاکستان فیشن سیزن 5 کیلئے گانا ریکارڈ 

شاہدسونوکا پاکستان فیشن سیزن 5 کیلئے گانا ریکارڈ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے نامور بھنگڑا کنگ شاہدسونونے پاکستان فیشن سیزن5 میں پرفارم کرنے کے لئے نیا گانا تیار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شاہد سونویکم اکتوبرکو مقامی ہال میں منعقد کئے جانے والے سپر سٹارپروڈکشن کے پاکستان فیشن سیزن 5 میں پرفارم کرنے کے لیئے تیار ہیں اس کے لیئے انہوں نے گذشتہ روز اپنا نیا بھنگڑا ریکارڈ کرلیا اس بھنگڑے کی شاعری ملک آصف شہزادنے لکھی ہے جبکہ اس کا میوزک کاشی خان نے ترتیب دیاہے۔ایک ملاقات کے دوران شاہدسونونے بتایاکہ وہ سپر سٹار پروڈکشن کے ہر فیشن سیزن میں پرفارم کرچکے ہیں اور اس سیزن 5 کے لئے انہوں نے کچھ خاص تیار کیا ہے جسے ان کے پرستار بے حد پسند کریں گے بہت محنت سے تیار کیا ہے۔شاہد سونوکا کہنا تھا کہ سپرسٹار پروڈکشن کی سی ای او امسا ء چوہدری اور آرگنائزر فرحان بابا نے ہمیشہ فیشن کی ترویج کے لیئے کام کیا ہے۔
 ان کے ہر فیشن شومیں معروف برانڈز اپنے ملبوسات لانچ کرتے ہیں اور ماڈلز اپنی ریمپ واک کے جلوے بکھیرتی ہیں اور ان کا یہ سیزن 5 اپنی کامیابی کی طرف رواں دواں ہیں وہ اس سیزن کی کامیابی کے لیئے بھی دعاگوہیں۔

مزید :

کلچر -