منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک ہے،نادیہ علی

  منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک ہے،نادیہ علی

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر نادیہ علی نے کہا ہے کہ نشے کے عادی افراد کی حالت زار اور معاشرے میں ان کے ساتھ کئے جانے والا سلوک بیان سے باہرہے۔ کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کی لت بہت بری چیز ہے جو انسان کو برباد کردیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عام طور پرنشے کے عادی افراد کو طنز اور توہین کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ان افراد کی حالت کو کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا۔نادیہ علی نے بتایا کہ منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک ہے اوراس سے دوچار لوگوں کو کسی بھی بیماری کی طرح طبی طور پر علاج کروانے کی ضرورت ہے۔  نشے کا عادی شخص کسی دوسرے کی زندگی نہیں بلکہ اپنی زندگی تباہ کرتا ہے۔ 

مزید :

کلچر -