زندگی اللہ کا تحفہ، بہترین انداز سے گزارنے کی ضرورت ہے، بشری انصاری

زندگی اللہ کا تحفہ، بہترین انداز سے گزارنے کی ضرورت ہے، بشری انصاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ زندگی اللہ پاک کی جانب سے ایک حسین تحفہ ہے اس کی قدر کرتے ہوئے اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہیے۔ اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ زندگی زندہ دلی کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بار ہی ملتی ہے اس لیے اس میں کچھ ایسا کر جائیں کہ آپ کے جانے کے بعد بھی لوگ آپ کو یاد رکھیں۔ بشری انصاری ان دنوں ڈرامہ سیریل ”زیبائش“ میں دکھائی دے رہی ہیں جس میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -