عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی

 عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 24اکتوبر تک  ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے،ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل انجم نے دعویٰ پر سماعت کی،گزشتہ روز عمران خان کے وکیل ساجد منورقریشی عدالت میں پیش ہوئے اورموقف اختیار کیا کہ عمران خان کے خلاف دعویٰ بے بنیاد ہے،اسے مسترد کیا جائے،درخواست گزارنے سیاسی مفادات کے لئے دعوی دائرکیاہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر نجم سیٹھی کے وکیل سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،درخواست گزار نجم سیٹھی نے عمران خان کے خلاف 100 کروڑ ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے،جس میں کہا گیاہے کہ عمران خان نے دھرنے کے دوران  35 پینکچر لگانے کا الزام لگایاہے،عمران خان کے جھوٹے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -