پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 936ٹریفک حادثات: 618افراد شدید 425معمولی زخمی 

  پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 936ٹریفک حادثات: 618افراد شدید 425معمولی زخمی 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 936 ٹریفک حادثات میں  618افراد شدید زخمی، 425 معمولی زخمی  ہوئے۔حادثات میں زیادہ تر تعدادموٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ٹریفک حادثات  401ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور27 مسافر 490 اور 161 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ222 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں لاہور226 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 84 حادثات میں  96 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ65حادثات میں 68 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1052متاثرین میں 825مرد اور227 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 174 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 580افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ 298 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 864 موٹر سائیکلز، 125 آٹو رکشے،77موٹر کاریں،27وین06مسافربسیں،32ٹرک اور126دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -