محرم میں قانون شکنی پر 343افراد کیخلاف کارروائی کی گئی،پولیس

  محرم میں قانون شکنی پر 343افراد کیخلاف کارروائی کی گئی،پولیس

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس نے محرم الحرام کے مہینے میں سٹی ڈویژن کے114، کینٹ 94،سول لائنز105، اقبال ٹاؤن86،صدر87اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے107علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران12669گھروں،52335 اشخاص اور4308 کرایہ داروں کو چیک کیا گیا۔68ہوٹل، 53ہاسٹلز07بس ٹرمینلز،36گودام اور501دکانیں بھی سرچ آپریشنز کے دوران چیک کی گئیں۔قانون شکنی کے مرتکب 343افراد کے خلاف کے کارروائی کی گئی۔ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر88افراد کو حراست میں لیا گیاجبکہ 247افراد کے خلاف انسدادی کاروائیاں بھی عمل میں لائی گئیں۔سرچ آپریشنز کے دوران منشیات کے 05اور اسلحہ کے 01مقدمہ درج جبکہ 01اشتہاری مجرم بھی گرفتار کیا گیا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امن دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے سرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار سرچ آپریشنز کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس اور شہری ماسک، سماجی فاصلہ سمیت کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیربھی اپنائیں۔

مزید :

علاقائی -