صدرڈویژن پولیس کی کارروائیاں،139ملزم گرفتار،رپورٹ

صدرڈویژن پولیس کی کارروائیاں،139ملزم گرفتار،رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی ہدایت پرصدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس پی صدرڈویژن سید غضنفر علی کی قیادت میں صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث139ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے20 ملزمان کے قبضہ سے 04لاکھ 70ہزارروپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے33 پسٹلز،01 رائفل اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے25ملزمان کے قبضہ سے03کلوگرام سے زائد چرس وہیروئن اور158 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

 ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب31 اشتہاری وعادی مجرمان گرفتار کئے گئے۔ ون ویلنگ،گداگری، کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر19ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -