بداخلاقی کی کوشش کا کیس، متعلقہ ایس ایچ او سے رپورٹ طلب 

 بداخلاقی کی کوشش کا کیس، متعلقہ ایس ایچ او سے رپورٹ طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)چائلڈ کورٹ نے 11سے بچی سے مبینہ بداخلاقی کی کوشش کرنے کے کیس میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے،ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار متاثرہ بچی کہ نانی کی جانب سے ملزم صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیاہے،عدالت میں پولیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ 45 سالہ شخص نے 11 سالہ بچی سے بداخلاقی کرنے کی کوشش کی،جس کاچالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے. درخواست گزار خاتون کا موقف ہے کہ ملزم صفدر علی نامی شخص ہمارا محلے دار ہے،ملزم نشے کی حالت میں تھا اور بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔

مزید :

علاقائی -