ننکانہ صاحب، کھیتوں میں سپر ے کرتے9افراد بیہوش

ننکانہ صاحب، کھیتوں میں سپر ے کرتے9افراد بیہوش

  

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سپرے کا ری ایکشن ہونے کے باعث دو بچوں سمیت 9افراد بیہوش ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بہاول کوٹ میں مکئی کے کھیتوں میں سپرے کرتے ہوئے ری ایکشن ہوجانے کے باعث دو بچوں سمیت 9افراد جن میں اللہ رکھا، شیر علی، قائم دین، 20سالہ تاج،18سالہ فیصل،28سالہ سلیم،35سالہ نثار اور30سالہ جاوید وغیرہ شامل ہیں کی حالت غیر ہوگئی اطلاع پا کر ریسکی و1122کا عملہ موقعہ پر پہنچا جنہوں نے متاثرین کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا جہاں بیڈ کم ہونے کی وجہ سے اکثر مریضوں کو بنچ پر لیٹا کر ہی علاج کرنا پڑا۔

مزید :

علاقائی -