ایف آئی اے کو حمزہ شہباز کاجیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت

 ایف آئی اے کو حمزہ شہباز کاجیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت

  

لاہور(نامہ نگار)ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا،عدالت نے ایف آئی اے کو حمزہ شہباز کا  جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دے دی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ حمزہ شہباز اس وقت جیل میں قید ہیں، ان کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دی جائے، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت طلب کی،جس میں ایف آئی اے نے موقف اختیارکیاہے کہ حمزہ شہباز العریبیہ، رمضان شوگر ملز سمیت دیگر کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں،کیس کی تفتیش میں حمزہ شہباز کا بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، واضح رہے کہ نیب کے بعد شریف خاندان ایف آئی اے کے ریڈار پر بھی آگیاہے اوراس سلسلے میں ایف آئی اے نے اب شریف خاندان کی ملکیتی العریبیہ شوگر ملز،رمضان شوگر ملزاور شریف  فیڈ اور ڈیری ملز کے خلاف بھی انکوئری شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -