آشیانہ سکینڈل، ملزمان احد چیمہ اور شاہد شفیق کے ریمانڈ میں توسیع

 آشیانہ سکینڈل، ملزمان احد چیمہ اور شاہد شفیق کے ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں ملوث ملزمان احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی،عدالت نے 24 ستمبر کونیب کے گواہوں کو بھی آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیاہے،گزشتہ روزنیب کے پراسیکیوٹر اسداللہ ملک عدالت میں پیش ہوئے جبکہ آشیانہ اقبال کیس کے 2 گواہ شفیق اعجاز اور احمد جنید زیدی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پرگواہ شفیق اعجاز کے بیان پر جرح کی گئی،اس کیس میں شریک ملزم سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے پلیڈر محمد نواز چودھری ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی۔

مزید :

علاقائی -