کرپشن سکینڈل،2 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزیدتوسیع 

  کرپشن سکینڈل،2 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزیدتوسیع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سجاد احمدنے ہسپتالوں کے فضلے کو اٹھائے جانے کے متعلق ٹھیکے میں 5کروڑ 24 لاکھ روپے کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث ملزموں اصغر اور زاہد حسین کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزیدتوسیع کر دی،گزشتہ روزملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کی گئیں،نیب کے پراسکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان علی ٹریڈ ویسٹ منیجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈکے نام سے کمپنی چلا رہے تھے،پنجاب گورمنٹ نے ملزمان سے لاہور کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں سے 5 کڑوڑ 24 لاکھ روپے میں فضلہ اٹھانے کا معاہدہ کیا،کمپنی ہسپتالوں کے فضلے کو ویسٹ کرنے کے قابل نہ تھی،ملزمان نے جہاں پلانٹ بنا رکھا تھا اس کی زمین کھود کر کچھ فضلہ دبا دیتے، ملزمان پر ہسپتالوں کے فضلے سے کھانے کی اشیاء میں چمچ وغیرہ بنانے کا الزام عائد ہے۔
،ملزمان جس فضلے سے کھانے کے برتن بناتے وہ انسانی زندگی کے لیے مضر صحت تھیملزمان نے پنجاب گورنمنٹ سے کیے جانے والے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔

مزید :

علاقائی -