فیروزوالہ، بس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق

  فیروزوالہ، بس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) لاہور شرقپور روڈ کی آبادی فیض پور کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں محمد آصف جان بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فیض پور کا رہائشی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتار بس نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔

مزید :

علاقائی -